گھر گھر عمران خان کا پیغام پہنچ چکا ،11اکتوبر دھاندلی کرنے والوں کو ایکسپوز کرنے کا دن ہے‘عبدالعلیم خان
نواز لیگ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی یوتھ سے خوفزدہ ہے،امید وار قومی اسمبلی کا انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب
جمعہ 4 ستمبر 2015 19:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے این اے 122سے اُمیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کی دھاندلی کے خلاف جدو جہد کے عدالتی نتائج آ چکے اب ضمنی الیکشن میں اس کے انتخابی نتائج بھی تحریک انصاف کے حق میں ہی آئیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان کاپیغام گھر گھر پہنچ چکا اور انشاء اﷲ 11اکتوبر کو دھاندلی کی سیاست کرنے والے مزید ایکسپوز ہو جائینگے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی یوتھ سے خوفزدہ ہے نوجوان ہمیشہ عمران خان کی فرنٹ فورس کا کردار ادا کرینگے اور کسی کو پولنگ دھونس اور دھاندلی نہیں کرنے دینگے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ این اے 122کا الیکشن کسی کی ذات کا نہیں بلکہ نظریے اور سوچ کا الیکشن ہے،جس دن ہم ملک میں نئی انتخابی تاریخ رقم کر ینگے ۔(جاری ہے)
پی پی147سے پی ٹی آئی کے اُمیدوار صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا کہ ہم نے دو برسوں تک دن رات جدوجہد کر کے جس دھاندلی کے ثبوت دیے ہیں اب اس کی عملی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے ۔انہوں نے آئی ایس ایف کے نوجوانوں کی سیاسی جدو جہد تعریف کی ۔
اور انہیں 11اکتوبر کو بھی اسی جوش و جزبے کے ساتھ میدان میں نکلنے کے لیے کہا 11ستمبرصوبائی اسمبلی نوشین حامد اورآئی ایم ایف کے گلریز اقبال نے کہا کہ نوجوان طبقہ عمران خان کا اصل دست و بازو ہے اور ہم انشا ء اﷲ 11اکتوبر کو ہر قسم کی صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔مسرت جمشید چیمہ اور سائرہ احمد نے کہا کہ آئی ایس ایف کی طالبات بھی پولنگ سٹیشنوں پر ڈیوٹی دینگی اور نواز لیگ کو کسی قسم کی من مانی نہیں دینگے ۔اس موقع پر آئی ایس ایف کے نوجوانوں نے عمران خان اور عبدالعلیم خان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔مزید اہم خبریں
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.