سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے تحت صوبے میں کرپشن اور لاقانونیت کے خلاف دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال
ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے تحت صوبے میں کرپشن اور لاقانونیت کے خلاف ہفتہ کو کراچی پریس کلب کے باہر دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہی ۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں ایس یو پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید زین شاہ ،سینئر نائب صدر غلام شاہ ،کراچی کے صدر محبوب عباسی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید زین شاہ نے کہا کہ سندھ کا موجودہ بحران پیپلزپارٹی کی کرپشن کا نتیجہ ہے ۔
آصف علی زرداری نے جب سے پیپلزپارٹی کی قیادت سنبھالی ہے اس وقت سے پیپلزپارٹی کا منشور کرپشن میں تبدیل ہوگیا ہے ۔اس کے نتیجے میں سیاست جو خدمت کا ذریعہ تھی وہ فقط پیٹ کا ذریعہ بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیاست اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔(جاری ہے)
پیپلزپارٹی نے سات سالہ دور میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔صوبے کا انتظامی اور انفرااسٹرکچر مکمل تباہ ہوگیا ہے ۔
پولیس تعلیم ،صحت آبپاشی اور دیگر محکموں میں کرپشن کی انتہاء کردی گئی ہے ۔اندورن سندھ میں امن و امان کی صورت حال بھی سخت خراب ہے اور لوگ بنیادی وسائل سے محروم ہیں جس کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے ۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ میں کرپشن میں ملوث بڑی مچھلیوں کوگرفتار کیا جائے ۔کراچی آپریشن کو ہر صورت میں جاری رکھا جائے اور دہشت گردوں کو قلع قمع کیا جائے ۔پارٹی کے ترجمان ادریس چانڈیو کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں اتوار کو پارٹی کے صدر جلال محمود شاہ شرکت کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.