ستمبر جنگ میں مسلح افواج نے جارح دشمن کو منہ توڑ جواب دیکر پسپا کردیا ،قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے،پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، وطن عزیز کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،پاک افواج وطن عزیز کے استحکام کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادری اور جرأت کی نئی تاریخ رقم کررہی ہیں، 65جیسے قومی اتحاد اورجذبے کی ضرورت ہے
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا یوم دفاع کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پیغام
ہفتہ 5 ستمبر 2015 20:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ماہ ستمبر کو پاکستان کی تاریخ میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ستمبر1965ء کی جنگ میں پاک افواج نے پاکستان پر جارحیت کرنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دیااور اسے پسپائی پر مجبور کیا ۔ وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار پاک فوج کے افسروں اورجوانوں نے دشمن کے دانت کھٹے کیے اوران کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
پاک افواج نے دفاع وطن کی جنگ میں جرأت، شجاعت اوربہادری کی ایسی لازوال داستانیں رقم کیں کہ تاریخ عالم اس کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے ۔آج بھی پاک افواج ایک بار پھر وطن عزیز کے استحکام اور ملک کی بقا کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادری کی نئی تاریخ رقم کررہی ہیں ۔ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کر کے اسے امن وسلامتی کا گہوارہ بنانے کیلئے افواج پاکستان کے افسران اورجوان بیش قیمت قربانیاں دے رہے ہیں جن کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں نے 11 ناراض اراکین اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیاگیا
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا کی کوئٹہ میں ملاقات
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.