سعودی عرب زمینی حرارت سے بچلی پیداکرے گا
گورنرمدینہ کی سعودی الکٹرک کمپنی کے چیئرمین سے ملاقات،منصوبے بارے مشاورت کی گئی
اتوار 6 ستمبر 2015 17:53
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) سعودی عرب کی حکومت نے توانائی کے حصول اور بجلی پیدا کرنے کے روایتی طریقوں سے ہٹ کر ماحول دوست توانائی کے حصول کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں شمسی توانائی کے منصوبے کے بعد زمین کے درجہ حرارت کے ذریعے بجلی کی تیاری کی ایک تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکام اور ماہرین ایک عرصے سے قابل تجدید اور شفاف توانائی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، حال ہی میں مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے سعودی الیکٹرک کمپنی کے چیئرمین انجینیر زیاد بن محمد الشیحہ سے ملاقات کی۔
دارالحکومت ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں توانائی کے متبادل ذرائع بالخصوص قابل تجدید اور صاف وشفا توانائی کے حصول کے لیے مختلف پہلوؤں اور تجاویز پر غور کیا گیا۔مدینہ منوری گورنری کے حکام اور توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو خادم الحرمین الشریفین کے قابل تجدید و شفاف توانائی کے منصوبے پر کام آگے بڑھانے کے لیے سرگرم ہے۔ اس کمیٹی کی جانب سے مدینہ منورہ میں شمسی توانائی کے متعدد پروجیکٹ شروع کیے جا چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.