تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے خسارہ کم کرنے کیلئے اخراجات کم کرنے پر غور کر رہے ہیں،سعودی عرب
اتوار 6 ستمبر 2015 23:58
دبئی / ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6ستمبر۔2015ء) سعودی عرب نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے خسارہ کم کرنے کے لیے وہ اپنے اخراجات کو کم کرنے پر غور کر رہا ہے۔سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ ابراہیم ال آصف نے دوبئی میں ذرائع ابلاغ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ خسارے میں کمی کے لیے صحت اور تعلیم کے شعبے کے بجٹ میں کٹوتیاں نہیں کی جائیں گی۔
سعودی وزیر خزانہ نے اخراجات میں کمی کی تفصیلات نہیں بتائیں لیکن اْن کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے جو کئی سال قبل منظور ہوئے تھے لیکن اْن پر کام شروع نہیں ہو سکا، انھیں بھی کچھ عرصے کے لیے موخر کر دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ حکومت اخراجات اور آمدن میں خسارے کے فرق کو کم کرنے کے لیے بانڈ جاری کرے گی۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمیوں میں کمی کی وجہ سے سعودی عرب کی آمدن کم ہوئی ہے اور اخراجات پورے کرنے کے لیے وہ اپنے زرمبادلہ کے ذخائر سے رقم خرچ کر رہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.