جھلک دکھلا جا میں اپنی پرفارمنس سے متاثر کرنیوالی برطانوی آئٹم گرل اسکارلٹ ولسن کو راجیو کھنڈلوال کے ساتھ فلم مل گئی
پیر 7 ستمبر 2015 14:35
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) بھارتی ڈانس شو ”جھلک دکھلا جا سیزن 8“ میں اپنی پرفارمنس سے سپر اسٹار سلمان خاں کو متاثر کرنیوالی برطانوی آئٹم گرل اسکارلٹ ولسن کو اداکار راجیو کھنڈلوال کے ساتھ فلم مل گئی بھارتی میڈیا کے مطابق اسکارلٹ ولسن فلم وہ آدمی بہت کچھ جانتا ہے میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔اس سلسلہ میں اسکارلٹ ولسن نے خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ راجیو کھنڈیل وال کے ساتھ 1960 کے دہائی سے تعلق رکھنے والی فلم میں کام کررہی ہیں جس میں ان کا کردار ماضی کی نامور ڈانسر ہیلن کا ہے اور جھلک دکھلا جا میں جج کے فرائض انجام دینے والے گنیش ہیڈیج اس فلم مین میرے تمام گانوں کی کوریو گرافی کررہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اسکارلٹ کا کہنا تھا کہ میں رواں برس سینما گھروں کی زینت بنائی جانیوالی فلم ”باہوبلی “کے لیے آئٹم سانگ کرچکی ہوں اوران دنوں جھلک دکھلا جا میں بھی شرکت کررہی ہوں اس دوران بھی مجھے کئی فلمون میں آئٹم سانگ کرنے کی پیشکش ہورہی ہیں مگر ابھی تک ان آفرز کو قبول نہیں کیا ہے کیونکہ ڈانس پروگرام کی تیاری کے لیے دن بھر پریکٹس کرنا پڑتی ہے اس لیے ابھی تک کسی دوسری طرف توجہ نہیں دے رہی جیسے ہی جھلک دکھلا جا سے فراغت ملے گی اس سلسلہ میں سوچوں گی۔(جاری ہے)
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.