این سی ایچ ڈی کے زیر اہتمام خواندگی کے عالمی دن کے سلسلہ میں واک کل ہو گی
پیر 7 ستمبر 2015 16:50
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کے زیر اہتمام خواندگی کے عالمی دن کے سلسلہ میں واک کل (منگل کو) ہو گی جس میں خواندگی سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس واک کا اہتمام اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور کلچر (یونیسکو) کے تعاون اور وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی قیادت میں کیا جا رہا ہے۔
واک میں سرکاری افسران، عطیہ دہندہ اداروں، غیر سرکاری اداروں کے نمائندے اور وفاقی دارالحکومت کے ہائی سکولوں سے 500 طلبہ شرکت کریں گے جو صبح 11 بجے چائنا چوک سے شروع ہو گی اور ڈی چوک پر اختتام پذیر ہو گی۔ خواندگی کا عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے جس میں تعلیمی ادارے اور خواندگی کے مشنز دنیا بھر میں خواندگی میں اضافہ کیلئے کوششیں کرتے ہیں اور ممبر ممالک کو رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.