بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد ہوگا نہ ہے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی فیصلہ ہواہے ٗاسد عمر
ایاز صادق نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کر کے مقابلے سے راہ فرار اختیار کر لی ہے ٗمیڈیا سے گفتگو
پیر 7 ستمبر 2015 22:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد ہوگا نہ ہے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی فیصلہ ہواہے ٗایاز صادق نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل کر کے مقابلے سے راہ فرار اختیار کر لی ہے۔ قومی زرعی تحقیقاتی کونسل میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی ادارہ اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے NARCجیسے قومی ادارے کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتوں کی جانب سے زراعت کو نظر انداز کرنے کا خمیازہ پوری قوم پہلے ہی بھگت رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر زرعی ریسرچ کے ذمہ دار اس ادارے کو تباہ کیا گیا تو اس کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہونگے اور تحریک انصاف اس کی بالکل اجازت نہیں دیگی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کاشتکار اور کسان انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہیں، چنانچے اگر حکومت نے NARCکو تباہ کرنے کی کوشش کی تو بھرپور مزاحمت کرینگے اور سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جائیگا۔
ایک سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے الحاق کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ وہ ذاتی طور پر کسی بھی سیاسی جماعت خصوصاً پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی الائنس کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بھی کسی سیاسی جماعت سے الائنس کا فیصلہ نہیں کیا۔ انہیں امید ہے کہ تحریک انصاف اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تنہا حصہ لے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.