حیدرآباد میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کااچانک اضافہ کر دیا گیا

پیر 7 ستمبر 2015 22:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)حیدرآباد میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کااچانک اضافہ کر دیا گیا ہے، حیدرآباد میں ڈیریز اور دیگر دوکانوں پر دودھ 90 سے 100 روپے فی کلو جبکہ دہی 110 روپے سے 120 روپے فی کلو فروخت ہوا، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دودھ دہی سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔