جما عت اصلا ح المسلمین ضلع حیدر آباد کی مجلس عاملہ کا سا لا نہ اجلا س

پیر 7 ستمبر 2015 22:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)جما عت اصلا ح المسلمین ضلع حیدر آباد کی مجلس عاملہ کا سا لا نہ اجلا س ٹیچر ز ٹریننگ کا لج تلک چا ڑھی میں ہو ا جس میں ضلع حیدر آباد کی 34 برانچزکے عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس میں تما م برانچز کے جنر ل سیکریٹریز نے اپنی اپنی8 ما ہ کی کا رگر دگی رپو ر ٹس پیش کیں، ضلعی جنر ل سیکریٹری خا لد رسول نے دستو ر العمل کی دفعہ47 کے تحت تنظیمی اغراض ومقاصد پر رو شنی ڈالی اور برانچز کے عہدیداران سے تنظیمی کا م کو اور مو ثر بنا نے کیلئے تجا ویز مانگی، جماعت کے سند ھ کے صدر غلا م مرتضیٰ چنڑ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جماعت کی ترقی واستحکا م کے لئے اپنے خلفا ء کرا م سے محبت کے تعلق سے اپنے کا م کو آگے بڑھا ئیں ہمیں اپنے مر ضی اور خوا ہش کو پس پشت ڈال کر تنظیمی کا م کر نا ہو گا، مرکزی جنر ل سیکر یٹری انجینئر غلا م محمد میمن نے کہا کہ ہمار ے قا ئد محبو ب سجن سائیں نے ہمیں دستو ر العمل دیا ہے ہمیں اسی پر کار بند رہنا ہو گا، ضلعی صدر خلیفہ غضنفر علی جو کھیونے قائدین کو اجر ک کے تحفے پیش کئے اور تمام مہما نو ں استقبالیہ پیش کیا، اجلا س میں خلیفہ خالد مغل بخشی، خلیفہ ڈاکٹر گل حسن، خلیفہ علی شیر، خلیفہ فیاض، خلیفہ فرحت علی، خلیفہ علی اکبر ، خلیفہ محمد علی میمن ، خلیفہ علی محمد صدیقی ، خلیفہ خالد محمو د شاہ سمیت ضلعی عہدیداروں نے شر کت کی۔