صوبائی زیر داخلہ کا کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی ہلاکت کا دعویٰ
منگل 8 ستمبر 2015 13:53
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ ہلاک ہوگئے ہیں منگل کو سول سیکریٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ بلوچستان نے انکشاف کیا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ ایک آپریشن میں مارے گئے ہیں جب اْن سے اللہ نذر بلوچ کی ہلاکت کی تصدیق سے متعلق پوچھا گیا تو سرفراز بگٹی نے کہاکہ حکومت کے پاس غیر مصدقہ اطلاعات ہیں،کیوں کہ ان کے زندہ رہنے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آرہے ۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے متعدد آپریشنز کیے گئے جبکہ اللہ نذر بلوچ کے آبائی علاقے آواران میں کیے گئے 7، 8 آپریشنز کے بعد اْن کا بچنا مشکل ہے۔(جاری ہے)
سرفراز بگٹی نے بتایا کہ حساس اداروں اور فرنٹیئر کور (ایف سی) نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں کارروائی کرکے مبینہ دہشت گردوں کا کمیونیکشن سسٹم تباہ کردیا ہے، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور 600 غیر ملکی سمیں برآمد بھی کی گئی ہیں جن میں افغان اور ایرانی سمیں بھی شامل ہیں۔
بلوچستان کے ڈسٹرکٹ آواران کے علاقے ماشکی کے ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے بائیں بازو کی قوم پرست تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) سے سیاسی کیریئر کا آغاز کیاتاہم فروری 2002 میں بی ایس او میں اپنا علیحدہ دھڑا بنالیا اور بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے نام سے بلوچستان کی علیحدگی کی کوشش شروع کردیں۔بی ایل ایف نے رواں برس اپریل میں تربت میں 20 مزدوروں کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.