6ستمبردن کا ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی
منگل 8 ستمبر 2015 16:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ 6ستمبرکا دن ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔انہوں نے کہا کہ6ستمبر 1965ء کو حق کی طاقت نے باطل قوتوں کو شکست فاش سے ہمکنار کیا اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو یارک میں یوم دفاع کے حوالے سے منعقد کی جانیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر قائم مقام سپیکر نے 6 ستمبر 1965ء کی جنگ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر 1965ء کے شہداہمارے حقیقی ہیروزہیں پوری قوم کو ان پر فخر ہے اور وہ ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ستمبر 1965ء کے شہیدوں اور غازیوں نے اپنی جان پر کھیل کر ملک کا دفاع کیا اور یہ اُن ہی کی قر بانیو ں کا صلہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد قوم ہیں ۔(جاری ہے)
امریکہ کے اپنے دورے کے دوران قائم مقام سپیکر نے امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کے حقیقی سفیر ہیں۔
انہوں نے دنیا بھر میں تمام شعبہ ہائے زندگی میں اپنی مہارت اور قابلیت کا لوہا منوایا ہے اور ملک و قوم کا نام روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ جمہوری حکومت ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی، توانائی کی قلت ، غربت اور ناخواندنگی کے خاتمے اور معیشت کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی حمایت سے شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے وزیرستان میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور وہ جان بچانے کے لئے بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کراچی میں آپریشن کے ذریعے امن و امان کی مخدوش صورتحال پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے اور اب شہر قائد ایک بار پھر سے روشنیوں کا شہر بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے،زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر ہیں اورملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے تارکین وطن پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی ان مواقع سے بھرپور طریقے سے مستفید ہو سکتے ہیں۔انہوں نے تارکین وطن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمند ر پار پاکستانیوں کو اپنے ملک کے سیاسی دھارے میں شامل کرنے کے لیے انہیں ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں انہو ں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تارکین وطن اپنے ملک کا نام روشن کرنے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.