پیپلزپارٹی نے ایو ان سے با ہر احتجا ج نہ کر نے کی حکو مت کو یقین دھا نی کرا دی
پارلیمنٹ کی چار دیواری میں رہتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے ۔پارٹی ذرائع
منگل 8 ستمبر 2015 17:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کو یقین دہانی کرا دی کہ وہ کسی صورت بھی پارلیمنٹ سے باہر جا کر اپنے مطالبات پر نظرثانی کے لئے آواز بلند نہیں کرے گی بلکہ پارلیمنٹ کی چار دیواری میں رہتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے ۔ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ اپنے مطالبات منوانے کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے پارلیمنٹ سے استعفے دیئے تاہم پیپلزپارٹی اس عمل کو غلط سجھتی ہے تاہم پیپلزپارٹی کو آئندہ بھی تحفظات ہوئے تو پارلیمنٹ سے باہر جا کر حکومت پر دباؤ نہیں ڈالے گی ۔
واضح رہے کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری موجودہ صورت حال کے تناظر میں خصوصی طور پر ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد آئندہ کے پالیسی اور لائحہ عمل کے پارٹی کی اعلی قیادت کو دبئی طلب کر رکھا ہے گزشتہ رات پیپلزپارٹی کے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں ہو سکتا ہے کہ پیپلزپارٹی قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے حوالے سے سوچ و بچار کرے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.