انڈسٹری اکیڈمی روابط کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور رفاہ یونیورسٹی کے مابین باہمی تعاون کا سمجھوتہ
منگل 8 ستمبر 2015 18:47
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے مابین باہمی تعاون کا ایک سمجھوتہ طے پایا ہے تا کہ دونوں ادارے مشترکہ کوششوں سے صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط روابط کو فروغ دینے کیلئے کام کر سکیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سمجھوتے پر دستخط کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی ۔
رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے سمجھوتے پر دستخط کئے۔دونوں اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ تعلیمی اداروں اور انڈسٹری کے درمیان روابط کو بہتر کرنے، طلبا میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے، انہیں کتابی علم کو عملی طور پر استعمال کرنے کے مواقع فراہم کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تجربات کا تبادلہ کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.