گندم سے متعلق ہونے والی تحقیق نے کاشتکاروں کو پیداوار 224 فیصد تک بڑھانے میں مدد دی ٗسکندر بوسن
کاشتکاروں کو فی ہیکٹر پیداوار 862 کلو گرام سے 2800 کلو گرام تک بڑھانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ٗخطاب
منگل 8 ستمبر 2015 21:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں کے دوران گندم سے متعلق ہونے والی تحقیق نے کاشتکاروں کو پیداوار 224 فیصد تک بڑھانے میں مدد دی ہے، زرعی تحقیق کے باعث کاشتکاروں کو فی ہیکٹر پیداوار 862 کلو گرام سے 2800 کلو گرام تک بڑھانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے منگل کو گندم کی پیداوار بڑھانے سے متعلق پروگرام (ڈبلیو پی ای پی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس قومی زرعی تحقیقاتی مرکز (این اے آر سی) میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گندم کا ویلیو ایڈیشن میں حصہ 10 فیصد جبکہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2.1 فیصد ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کاشتکاری کے جدید طریقوں کو اپنا کر پیداوار میں مزید اضافہ کے امکانات روشن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کا اشتراک ضروری ہے جبکہ پاکستان زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہا ہے۔ انہوں نے امریکا کی طرف سے پاکستان کے زرعی شعبہ میں بہتری اور ترقی کیلئے تعاون، پی اے آر سی سمیت اور دیگر متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ پا کستان میں فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ زیادہ پیداوار میں اضافے کیلئے مزید بہتر طریقہ اپنانے کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.