کراچی، صدر میں گیس سلینڈر دھماکے میں 7 افراد زخمی ہو گئے

منگل 8 ستمبر 2015 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) صدر میں گیس سلینڈر دھماکے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس اسٹیشن پریڈی کی حدود میں واقع صدر میں منگل کو ہونے والے گیس سلینڈر دھماکے میں 7 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 30 سالہ ذیشان ولد محمد اسلام، 18 سالہ عمیر ولد محمد انور، 16 سالہ دانیال ولد نیاز، 24 سالہ حسن ولد محمد حنیف، 24 سالہ اطہر ولد رفیق الاسلام، 20 سالہ عمر ولد شمروز خان اور 45 سالہ محمد علی ولد صفدر علی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :