کوئٹہ، محکمہ واسا کے احتجاجی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 9ویں دن ہوگئے

منگل 8 ستمبر 2015 22:56

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) واسا ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام مزدوروں اور ملازمین کے فوری حل طلب مسائل پر انتظامہ اور حکومت کو پیش کردہ چار ٹرآف پر مذاکرات نہ ہونے اور محکمہ 132ڈیلی ویجز مزدوروں کی غیر آئینی بر طرفی کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال نویں روز بھی جاری رہی ۔

(جاری ہے)

صبح سینکڑوملازمین کی تالیوں اور نعروں کی گونج میں سنیئر نائب صدر خیر اﷲ مری نے چار مزدوروں طاو س خان ، خدائے رحیم، نزیر احمد ، جمیل احمد، بھوک ہڑتال پر بیٹھا یا اس موقع پر برطرف کئے گے ڈیلی ویجز مزدوروں اور محکمہ کے ملازمین بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سنیئر نائب صدر خیر اﷲ مری اور دیگر نے کہاکہ ہمارے وزراء مشیروں اور حکومت میں شامل ٹھیکیداروں نے مزدوروں کے جائز حقوق پر شپ خون مار کر یہ ثاب کردیا ہے کہ ان سینکڑوں لاکھوں عوام سے کوئی سروکار نہیں جن کے ووٹ سے وہ آج اقتدار پر براجمان ہے انہوں نے کہاکہ واسا ایمپلائز یونین نے اپنے مزدورون کے جائز و حقیقی مسائل و مطالبات پر چارٹر آف ڈیمانڈ حکومت اور محکمہ کو پیش کیا جس پر عملد رآمد نہ ہونے سے مزدوروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ میں فرائض سرا نجام دینے والے 132ملازمین ومزدوروں کو بورڈ کے غیر آئینی فیصلے کے تحت بر طرف کرنا سینکڑوں مزدوروں کے حقوق پر شپ خون مارنے اور انکے بچوں کو فاقہ کشی پر مجبور کردیا گیا انہوں نے کہاکہ اس ظلم اور نا انصافیوں کیخلاف وا سا ایمپلائز یونین اپنا احتجاج جاری رکھے گی انہوں نے مزدوروں سے کہاکہ وہ متحد ہوجائے انشاء فتح عادی ہوگا ۔