اپنی سیاسی جماعت کا نام ، ’’پاکستان جسٹس پارٹی‘‘رکھا ہے،25دسمبر کو باضابطہ اعلا ن کروں گا، آئین کے آرٹیکل 251کا نفاذ پاکستان کی تاریخ کا اہم فیصلہ ہے، قومی زبان سے قوم اور بچوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی، اس سے قومی ثقافت کو فروغ ملے گا، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے قومی زبان کا نفاذ ضروری تھا
سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 10 ستمبر 2015 22:50
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 251کا نفاذ پاکستان کی تاریخ کا اہم فیصلہ ہے، قومی زبان سے قوم اور بچوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی، جس سے قومی کلچر کو فروغ ملے گا، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری تھا کہ قومی زبان کا نفاذ کیا جائے، اس آرٹیکل کے نفاذ سے قومی تشخص اجاگر ہوگا، ملک ترقی کرے گا اور ملکی کلچر میں تبدیلی آئے گی ، اپنی سیاسی جماعت کا نام ، ’’پاکستان جسٹس پارٹی‘‘رکھا ہے،25دسمبر کو باضابطہ اعلا ن کروں گا۔
وہ جمعرات کو راولپنڈی میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ملک عمران کے گھر ان کی والدہ کے چہلم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر وکلاء نامور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے ملک عمران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند سرجات کیلئے دعا کی ۔(جاری ہے)
افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ 25دسمبر کو پارٹی کا اعلا ن کروں گا، ’’پاکستان جسٹس پارٹی‘‘کے نام سے میں نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کر رکھا ہے، اس میں صاف ستھری شہرت رکھنے والے محب وطن لوگوں کو شامل کیا جائے جو آگے چل کر ہماری سیاسی جدوجہد کا حصہ ہوں گے، اس حوالے سے ملک گیر سطح پر رابطے جاری ہیں۔
افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 251کا نفاذ پاکستان کی تاریخ کا اہم فیصلہ ہے، قومی زبان سے قوم اور بچوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں گی، جس سے قومی کلچر کو فروغ ملے گا، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری تھا کہ قومی زبان کا نفاذ کیا جائے، اس آرٹیکل کے نفاذ سے قومی تشخص اجاگر ہوگا، ملک ترقی کرے گا اور ملکی کلچر میں تبدیلی آئے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے صدر توفیق آصف ایڈوکیٹ نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ملک کیلئے خدمات ستائش و قدر ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.