آئی سی سی کی ڈیجیٹل کوریج کی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی
جمعہ 11 ستمبر 2015 12:10
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کوالیفائیر ٹورنامنٹ کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد آئی سی سی کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا اور موبائل ایپ پر صارفین کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔جولائی میں آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں ہونے والے اس کوالیفائیر ٹورنامنٹ کیلئے آئی سی سی نے الگ ویب سائٹ، سوشل میڈیا صفحات اور موبائل ایپ متعارف کرائے تھے۔
آئی سی سی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق ورلڈ ٹی20 کوالیفائیر کے لیے بنائی گئی علیحدہ ویب سائٹ پر آنے والے صارفین کی تعداد 37 لاکھ 50 ہزار تھی جو بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی20 کے صارفین سے دو گنا زیادہ ہے ‘ صارفین نے اس ویب پیچ کا دو کروڑ بار دورہ کیا ہے جو گذشتہ ورلڈ ٹی 20 سے تین گنا زیادہ ہے۔(جاری ہے)
ورلڈ ٹی 20 کوالیفائیر میں حصہ لینے والے ممالک میں افغانستان، کینیا، نیپال، ہالینڈ اور امریکہ بھی شامل ہیں، ان ممالک کے شائقین نے بھی اس ڈیجیٹل کوریج کا بھر پور استعمال کیا ہے تاہم ان کی تعداد ویب سائٹ پر آنے والے صارفین کل تعداد کا صرف 20 فی صد حصہ تھا۔
ایسا پہلی بار ہوا کہ کسی بھی آئی سی سی کوالیفائینگ ایونٹ کے 20 میچوں کو دنیا بھر میں نشر کیا گیا اور ان میچوں کے چھوٹے دورانیے کے وڈیو کلپس کو دنیا بھر میں آئی سی سی کے ڈیجیٹل چینلز پر بہت سراہا گیا۔دو سو سے زائد ممالک میں شائقین کرکٹ کو ویڈیوز دیکھنے کی سہولت میسر تھی۔ ان ویڈیوز کو ایک کروڑ 30 لاکھ بار دیکھا گیا ‘ آن لائن ویڈیوز کے زمرے میں صارفین نے ایک کروڑ 20 لاکھ منٹس کی ویڈیوز دیکھیں۔اس کے علاوہ رواں سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوئے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے متعارف کرائی جانے والی موبائل ایپ اور اس کی کامیابی کے بعد آئی سی سی نے پہلی مرتبہ ورلڈ ٹی20 کوالیفائیر 2015 کے لیے بھی ایک موبائل ایپ متعارف کرائی۔ اس موبائل ایپ کو دو سو سے زائد ممالک میں 22 لاکھ صارفین نے استعمال کیا جس کے بعد یہ ایپ کھیلوں کے زمرے میں چھ ممالک میں سب سے زیادہ ڈاوٴن لوڈ ہونی والی ایپ رہی جبکہ کھیلوں کے زمرے میں ہی یہ ایپ دیگر 22 ممالک میں سب سے زیادہ ڈاوٴن لوڈ ہونے والی دس ایپس میں شامل رہی۔آئی سی سی ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ساتھ ساتھ آئی سی سی سوشل میڈیا پر بھی پیچھے نہیں رہا جہاں شائقین کرکٹ کو ٹی 20 کوالیفائیر کے دوران کھلاڑیوں اور تجزیہ کاروں کے ساتھ رابطہ کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔فیس بک صفحے پر آئی سی سی کی جانب سے کی جانے والی پوسٹس تک دس کروڑ 29 لاکھ بار دیکھا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران ٹوئٹر پر آئی سی سی کی ٹویٹس پر تین کروڑ 50 لاکھ ایمپریشن آئے۔شائقین کرکٹ کو اس ٹورنامنٹ کے دوران ہر دن کی بہترین ویڈیو اور پورے ٹورنامنٹ کی بہترین ویڈیو کا انتخاب کرنے کیلئے ووٹ کرنے کی سہولت بھی دی گئی تھی۔آئی سی سی کے فنانشل اور کمرشل افیئر کمیٹی کے چیئرمین جائیلز کلارک کے مطابق ’آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کوالیفائیر 2015 کی ڈیجیٹل کوریج کے اعداد و شمار سے ایسوسی ایٹ ممالک میں کرکٹ کے لیے بڑھتی ہوئی دلچسپی کا اندازہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کے نئے اقدامات کا مقصد کھیلوں کو دنیا بھر میں پھیلانا ہے اسی لیے آئی سی سی اس میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.