سکس ریڈ عالمی سنوکر ،تینوں قومی کیوئٹس باہر ہوگئے
جمعہ 11 ستمبر 2015 13:14
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11ستمبر ۔2015ء ) عالمی نمبر2 محمد سجاد اور سابق عالمی چیمپئن محمدآصف 6 ریڈ سنوکر عالمی کپ 2015ء کے پری کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے، 32 کھلاڑیوں کے ناک آئوٹ رائونڈ میں جگہ بنانے والے اسجد اقبال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے تحت ایونٹ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری ہے،لیگ مقابلوں کے بعد 32 کھلاڑیوں کے فائنل رائونڈ میں رسائی پانے والے تینوں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم ویلز کے کھلاڑی رائن ڈے نے کم تجربہ کار اسجد اقبال کی پیش قدمی روک کر 3-6 سے کامیابی اپنے نام کرلی ۔
سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے میزبان تھائی لینڈ کے تیراپونگ پائیبون کو کسی مشکل کے بغیر 6-2 سے قابو کرکے اس مرحلے میں کھیلنے کا حق حاصل کیا تاہم پری کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے مارکوفو نے محمد آصف کو 6-2 سے شکست دیدی ۔ انھوں نے یہ مقابلہ 1-39، 64-43، 0-31، 37-0، 47-0، 44-0، 0-71 اور 50-0 سے جیتا، انگلینڈ کے مارک سیلبے نے محمد سجاد کو 2-6 سے مات دے کر امیدوں پر پانی پھیر دیا، مارک نے عالمی نمبر 2 کیخلاف 0-63، 46-9، 39-29، 49-12، 41-27، 22-34، 58-17 اور39-0 سے کامیابی سمیٹی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.