کشمیرپرواضح اورحوصلہ افزاموقف اختیارکرنے پرپاکستانی قیادت کے بے حدمشکورہیں، قوم کے جذبہ آزادی اور ولولے کو ایک نئی جلا عطاء کردی،سیدعلی گیلانی
پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے بے خبر نہیں ہیں، کشمیری قوم اپنی لڑائی کے ساتھ پاکستان کی بقاء کی جنگ بھی لڑرہے ہیں، مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں اور قربانیوں کے مطابق حل کیلئے مضبوط پاکستان ایک اولین ضرورت ہے مضبوط پاکستان بنانے کیلئے برادر ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ اچھے خوشگوار اورپائیدار تعلقات قائم کرنا پہلا زینہ ہے،چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس کاوزیراعظم محمدنوازشریف کے نام خط
جمعہ 11 ستمبر 2015 21:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس سیدعلی گیلانی نے کہاہے کہ کشمیرپرواضح اورحوصلہ افزاموقف اختیارکرنے پرپاکستانی قیادت کے بے حدمشکورہیں،ہماری قوم کے جذبہ آزادی اور ولولے کو ایک نئی جلا عطاء کردی،پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے بھی بے خبر نہیں ہیں، کشمیری قوم اپنی لڑائی کے ساتھ پاکستان کی بقاء کی جنگ بھی لڑرہے ہیں، مسئلہ کشمیر کے یہاں کے عوام کی امنگوں اور قربانیوں کے مطابق حل کیلئے مضبوط پاکستان ایک اولین ضرورت ہے، مضبوط پاکستان بنانے کیلئے برادر ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ اچھے خوشگوار اورپائیدار تعلقات قائم کرانا پہلا زینہ ہے۔
وزیراعظم محمدنوازشریف کے نام اپنے ایک خط میں سید علی گیلانی نے کہا کہ خالق کائنات نے آپ کو ایک اہم منصب پر فائز کرکے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خدمت کرنے کاموقع فراہم کیا ہے اس پریقیناً جتنا شکر ادا کریں کم ہے یہ ملک دنیا بھر کے مسلمانوں اورخاص کر ملت اسلامیہ کشمیر کیلئے نہ صرف غیر معمولی اہمیت کاحامل ملک ہے بلکہ یہ ان کی امیدوں اور آرزؤں کامرکز ہے اور وہ اس کی طرف محبت اورعقیدت کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں ہم سب اس ملک کی سلامتی، استحکام ،خوشحالی اور امن کیلئے دست بدعاہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.