سانحہ حرم شریف کے بعد عالم اسلام سوگوار ہو گیا،صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف،ترک صدرووزیراعظم سمیت دنیا بھر کے تمام مسلم ممالک کے سربراہان کا اظہار افسوس،جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی دکھ و افسوس کا اظہار
ہفتہ 12 ستمبر 2015 00:01
اسلام آباد/ مکہ مکرمہ/ استنبول/دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11ستمبر۔2015ء) سانحہ حرم شریف کے بعد عالم اسلام سوگوار ہو گیا،،صدر مملکت ممنون حسین،وزیراعظم نواز شریف، ترکی کے صدر طیب اردگان،ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو،قطر کے امیر، متحدہ عرب امارات کے امیر،عراق، شام، لبنان سمیت دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے اعظم نے حرم شریف میں صفاء اور مروا کے درمیان پیش آنے والا کرین حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں مکہ مکرمہ میں کرین حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور سعودی حکومت و عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی و مذہبی قیادت نے سانحہ حرم شریف پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحہ سے مسلمانوں کے دل افسردہ ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پر عالم اسلام میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے خادم حرمین شریفین سے بھی اس واقعہ پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے شہدا ء کے خاندانوں سے بھی افسوس کا اظہار کیا اور ان کے صبر کی دعا کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.