لاہور : گورمے فوڈز نے سلک بنک کے شئیر ز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:10
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015 ء) : گورمے فوڈز نے سٍلک بنک کے شئیرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی. تفصیلات کے مطابق گورمے فوڈز نے سٍلک بنک میں 3.7 بلین خرچ کرنے کی دلچسپی کا اظہار کیا ہے. سٍلک بنک نے اس سے قبل مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی بنکنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی. سرکاری ذرائع کے مطابق اس ضمن میں گورمے فوڈز اور سٍلک بنک کی انتظامیہ کے مابین مذاکرات طے پا گئے ہیں.
جس کے تحت اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے منظوری کے بعد گورمےفوڈز کو سٍلک بنک میں یققینی طور پر شئیرز دئے جائیں گے. سرکاری ذرائع کےمطابق اس قسم کے سرمایہ کاروں کو سٍلک بنک کی جانب سے خوش آمدید کہا جا رہا ہے.(جاری ہے)
تاہم اس کے لیے عارف حبیب کا نام زیر غور ہے جنہوں نے سرمایہ کاری کے لیے 6 بلین روپے دینے کا کہا تھا جس کے بعد بنک کا مجموعی کیپٹل 16 بلین روپے ہو جائے گا جو کہ سینٹرل بنک سے کہیں زیادہ ہے.
البتہ عارف حبیب کے ساتھ ہی معاہدہ کرنا بنک کے لیے ترجیح ہے کیونکہ عارف حبیب معاشی طور پر مستحکم ہیں جبکہ ان کی ساکھ سمیت معاشی مارکیٹ میں ان کا تجربہ بھی خاصا زیادہ اور اچھا رہا ہے. اگر ایسا ہوا تو سٍلک بنک کو گورمے فوڈز کے ساتھ کی گئی ڈیل کو ختم کرنا ہو گا. جبکہ سٍلک بنک میں سرمایہ کاری گورمے فوڈز کے لیے ایک اچھی شروعات ثابت ہو گی کیونکہ اس کے باعث گورمے فوڈز کو نہ صرف منافع ملے گا بلکہ اپنے بزنس کو بڑھانے کے لیے رقم اور کریڈٹ سہولت بھی میسر ہو گی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.