سلمان خان کترینہ کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند
ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:49
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اپنی آئندہ فلم میں بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ فلمی حلقوں میں خبرگردش کر رہی ہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف اتل اگنی ہوتری کی آنے والی فلم میں پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ سلمان خان نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ اتل اگنی ہوتری کی فلم میں کام کررہے ہیں لیکن وہ اس حوالے سے بات نہیں کرسکتے۔
سلمان خان اور اتل اگنی ہوتری نے 2011 میں بلاک بسٹر فلم باڈی گارڈ دی تھی۔(جاری ہے)
کترینہ کیف نے اس فلم میں آئٹم سانگ کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ فلم میں کترینہ ہوئی تو انہیں اچھا لگے گا، لیکن وہ اس بارے میں نہیں جانتے۔ فلم ایکشن سے بھرپور لو اسٹوری ہوگی جسے کبیر خان ڈائریکٹ کریں گے۔ اگر کترینہ فلم میں کام کرنے پر رضامند ہوجاتی ہیں تو یہ سلمان اور کترینہ کی پارٹنر، یووراج ، میں نے پیار کیا اور ایک تھا ٹائیگر کے بعد پانچویں فلم ہوگی۔ فی الحال سلمان خان اپنی ہوم پروڈکشن ہیرو کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے سال 2012 میں آئی فلم ایک تھا ٹائیگر کے بعد سے اداکارہ قطرینہ کیف کے ساتھ کام نہیں کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.