(ن) کے سوا دیگر لیگی دھڑوں نے عید الاضحی کے بعد متحد ہونے کا عندیہ دیدیا ،قرارداد کی منظوری کے ذریعے اعلان کیا جائیگا
لیگی دھڑوں کے اتحاد کے سلسلہ میں ذوالفقار علی کھوسہ کی رہائشگاہ پر اجلاس ،اتحاد کیلئے کاوشوں کو عملی جامہ پہنانے ، رابطوں اور آئندہ کی سر گرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا لیگی دھڑوں کے اتحاد کا مقصد صرف قائد ؒ کے افکار کے مطابق جماعت کا قیام ہے جس پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ اجلاس میں فیصلہ سربراہ ،منشور سمیت دیگر معاملات لیگی دھڑوں کے اتحاد کے باضابطہ اعلان کے بعد طے کئے جائیں گے،اتحاد کی کاوشوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے رابطوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ ، آئندہ عام انتخابات میں تمام لیگی دھڑوں کے اتحاد کے عزم کا اعادہ اجلاس میں شجاعت حسین ،ذوالفقار کھوسہ ،حامد ناصر چٹھہ ،سید غوث علی شاہ ،سردار عتیق احمد،سردار دوست محمد کھوسہ سمیت دیگر کی شرکت
ہفتہ 12 ستمبر 2015 17:35
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) (ن) کے سوا دیگر لیگی دھڑوں نے عید الاضحی کے بعد متحد ہونے کا عندیہ دیدیا ، عید الاضحی کے بعد منعقدہ اجلاس میں قرارداد کی منظوری کے ذریعے لیگوں کے اتحاد کا اعلان کیا جائے گا ۔ لیگی دھڑوں کے اتحاد کے سلسلہ میں اہم اجلاس گزشتہ روز ڈیفنس میں بزرگ رہنما سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا ۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ،حامد ناصر چٹھہ ،سندھ سے بزرگ لیگی رہنما سید غوث علی شاہ ،آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد،سردار دوست محمد کھوسہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں لیگی دھڑوں کے اتحاد کے لئے کاوشوں کو عملی جامہ پہنانے ، اس سلسلہ میں رابطوں اور آئندہ کی سر گرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.