رجنی کانت ’ٹیپو سلطان‘‘ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے
ہندو انتہا پسند تنظیموں نے فلم کے خلاف تنازعہ کھڑا کردیا
ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:53
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت شیر میسور کے نام سے مشہور ’’ٹیپو سلطان‘‘ کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے تاہم ہندو انتہا پسند تنظیموں نے فلم کے خلاف تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل پروڈیوسر اشوک کہنے نے انگریزوں کے خلاف جنگ کرنے والے ریاست میسور کے سلطان ’’ٹیپو سلطان‘‘ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس تاریخی فلم میں مرکزی کردار بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت اداکریں گے تاہم فلم کی شوٹنگ کی تاریخوں کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔
اداکار رجنی کانت کی ٹیپو سلطان کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کے اعلان کے بعد ریاست تامل ناڈو میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے جب کہ ہندو انتہا پسند تنظیم نے فلم پر اعتراض کرتے ہوئے رجنی کانت سے فلم میں کام نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ شیر میسور ٹیپو سلطان انگریزوں کے خلاف جدوجہد کرنے والے آخری حکمران تھے انہوں نے طویل عرصہ انگریزوں کو جنوبی ہند میں داخلے سے روکا جب کہ وہ 1799 میں سرنگا پٹم کے میدان میں انگریزوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ `متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.