نندی پور پاور پراجیکٹ میں اگر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے توہم سیاست چھوڑ دینگے‘ وزیر قانون پنجاب
پراجیکٹ کے فنکشنل لیول پر اگر کوئی نا اہلی ہوئی ہے تو وہ الگ بات ہے ،انکوائری سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا‘راناثنااﷲ
ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:50
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اﷲ خاں نے کہاہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں اگر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے توہم سیاست چھوڑ دیں گے تاہم پراجیکٹ کے فنکشنل لیول پر اگر کوئی نا اہلی ہوئی ہے تو وہ الگ بات ہے ،پاور پراجیکٹ میں نااہلی او رکوتاہی کے ذمہ داران کے ساتھ کسی قسم کی رورعایت نہیں برتی جائے گی ،نندی پور پراجیکٹ میں ممکنہ کوتاہی کے ذمہ داران کے خلاف وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے انکوائری ہولڈ کی ہے جس سے جلد دودھ کا دودھ او رپانی کا پانی ہوجائے گا-یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اﷲ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گراس روٹ لیول کی پاپولر جماعت ہے اکثر حلقو ں میں ایک سے زائد امیدوار ہونے کی وجہ سے ن لیگ کو بلدیاتی الیکشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے - انہو ں نے کہاکہ صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں پارٹی حلقوں کو اوپن کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے -انہو ں نے کہاکہ انتخابی ٹکٹوں کو بیچے جانے کا تاثر سراسر غلط ہے - ایک سوال کے جواب میں وزیر قانون نے کہاکہ وزیر تعلیم رانا مشہود کا استعفی دینا نہ دینا ان کا ذاتی معاملہ ہے پارٹی کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں -
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.