حلقے کی عوام کے بھروسے پر ضمنی الیکشن میں چھلانگ لگائی ہے ‘ سردار ایازصادق
ہمارے مخالفین نے دھرنا دینا اپنا منشوربنا لیا ہے ،ناچ گانے سے کوئی وزیر اعظم نہیں بن سکتا
ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:55
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 122سے امیدوار سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ میں نے حلقے کی عوام کے بھروسے پر ضمنی الیکشن میں چھلانگ لگائی ہے ، میری ٹربیونل کے جج سے کوئی عداوت نہیں لیکن ہو سکتا شاید ان کی میرے ساتھ کوئی عداوت ہو ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے رحمان پورہ میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر چوہدری اختر رسول اور حافظ نعمان بھی موجود تھے ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ قیادت کے مشورے کے بعد ضمنی الیکشن میں جانے کا فیصلہ کیا اور انشا اﷲ 11اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) دوبارہ سرخرو ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اس وقت بھی کامیابی حاصل کی تھی جب مشرف کے دور میں ہمیں انتخابی دفتر کھولنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔(جاری ہے)
2013ء میں ناچنے ، گانے والے اس حلقے سے ہار گئے ۔
ناچ ، گانوں سے کوئی وزیر اعظم نہیں بن سکتا ۔ ہمارے مخالفین نے دھرنا دینا اپنا منشوربنا لیا ہے ۔دھرنے کیوجہ سے جب چین کے وزیر اعظم چھ ماہ کی تاخیر سے پاکستان آئے تو انہوں نے مجھے ذاتی طور پر کہا کہ اگر میں چھ ماہ قبل پاکستان آجاتا تو بہت سے منصوبے شروع ہو جاتے ۔ عمران خان بتائیں اب چھ ماہ کی تاخیر کا ذمہ دار کون ہے ؟۔ چین سے گوادر 1500کلو میٹر دور ہے اور پی ٹی آئی والوں کی کوشش ہے کہ چینی یہاں سے چلے جائیں اگر چینی یہاں سے چلے گئے تو پھر یہاں ں کوئی نہیں آئے گا۔پی ٹی آئی والے ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں لیکن ان کے مقاصد کبھی پورے نہیں ہو سکتے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ایک کارکن کو سپیکر بنایا اور عمران خان کو یہ تکلیف ہے کہ انہیں مجھے سپیکر صاحب کہہ کر مخاطب کرنا پڑتا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.