وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے ناقص کارکردگی پر ایگزیکٹو انجنئیر سمندری ڈویژن محمد امجد کومعطل کردیا
اتوار 13 ستمبر 2015 17:12
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم نے ناقص کارکردگی پر ایگزیکٹو انجنئیر سمندری ڈویژن محمد امجد کومعطل کردیا ۔اور فیلڈ افسران کو کہا ہے کہ وہ ریکوری اور لائن لاسز کے اہداف کو ہرصورت پورا کریں ۔بصورت دیگر ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
وہ فیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ چاروں سرکلز کے جائزہ اجلاس میں افسران سے خطاب کررہے تھے ۔انھوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ خلوص نیت سے صارفین کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ صارفین کا اطمینان ہی ادارے کی ترقی کا عکاس ہوتا ہے ۔ صارفین کو بے جا تنگ کرنے والے عناصر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔(جاری ہے)
صارفین کے مسائل کا فوری اور یقینی حل ان کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
اگر صارفین مطمئن ہوں گے تو کمپنی کو ترقی کی منازل طے کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ چیف ایگزیکٹو نے بجلی چوری کی بیخ کنی کیلئے ٹاس فورسز کو مزید متحرک کرنے پر زور دیا اور کہا کہ کسی بھی رعایت کے بغیر بلاامتیاز بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بجلی چوری جیسے قومی جرم کے خلاف ٹیموں کو مزید فعال کریں ۔ بجلی چوروں کو پکڑ یں اور بے نقاب کریں ۔ انھوں نے کہاکہ ڈیڈ ڈیفالٹر زسے ریکوری کو مزید بہتر کیا جائے اوربل کی ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کے کنکشن کو فوری طورپرمنقطع کر دیا جائے۔سرکاری اورپرائیویٹ نادہندہ اداروں کے کنکشن کاٹیں اور میڈیا میں اس کی تشہیر بھی کریں۔ انہوں نے حادثات کی شرح کوکم کرنے کیلئے سیفٹی کومزید بہتر بنانے پرزوردیا اور ٹی اینڈ پی (T&P)کے استعمال کویقینی بنانے کے احکامات بھی دئیے۔قبل ازیں چاروں سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجنئیرزنے چیف ایگزیکٹو کو اپنے اپنے سرکل کی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں چاروں سرکلز کے ایگزیکٹو انجنئیرز،ڈی سی ایم اور ایس ڈی اوزنے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.