اسلام آباد : معروف صحافی مبشر لقمان نے ’بول‘ سے علیحدگی اختیار کر لی۔
سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 10:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015ء) : پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان نے ”بول“ ٹی وی چینل سے علیحدگی اختیار کر لی. تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے ”بول“ ٹی وی چینل تب جوائن کیا جب تمام صحافی بول کے جعلی ڈگری سکینڈل کے باعث اس سے علیحدگی اختیار کر چکے تھے.
(جاری ہے)
اسی دوران مبشر لقمان نے اس ڈوبتی کشتی کو سہارا دینے کے لیے اپنی ”کھرا سچ“ کی ٹیم کے ساتھ بول چینل پر ”میری جنگ“ پروگرام شروع کیا.
تاہم مبشر لقمان کے قریبی ذرائع کے مطابق بول نیٹ ورک کی جانب سے گذشتہ 4 ماہ سے مبشر لقمان اور ان کی ٹیم کو تنخواہیں نہیں دی گئیں جس کے باعث مبشر لقمان نے بول چینل سے علیحدگی کا فیصلہ کیا. جبکہ اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا. مبشر لقمان بول چینل کے بعد اب چینل 24 کے ساتھ کام کریں گے. واضح رہے کہ مبشر لقمان اس سے قبل اے آر وائی نیوز، ایکسپریس نیوز اور نوائے وقت گروپ کے ساتھ کام کر چکے ہیں.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
رانا ثناءاللہ کو وزیرِاعظم کا مشیر برائے سیاسی وعوامی اُمور تعینات کردیا گیا
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.