لاہور : پان فروش کے بیٹے نے انٹر میڈیٹ میں ٹاپ کر کے باپ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 14:39
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015 ء) : صوبائی دارالحکومت لاہور میں فالج کے مرض میں مبتلا پان فروش کے بیٹے نے انٹرمیڈیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں پان شاپ چلانے والے محمد مقصود کے بیٹے نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام بارہویں جماعت میں ٹاپ کر کے اپنے باپ ک سر فخر سے بلند کر دیا۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طالب علم فیصل مقصود نے لاہور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ میں 1041 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے فیصل مقصود نے مستقبل میں نیوروسرجن بن کرملک و قوم کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔فیصل مقصود کا کہنا تھا کہ یہ میرے والدین کی دعائیں ہیں.جبکہ فیصل مقصود کے والد محمد مقصود پان کی دکان جبکہ اس کی والدہ گھر میں کپڑے سی کر 4 بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے کوشاں ہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ لاہور بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں 152981 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 92720 طلبہ کامیاب جبکہ 60261 فیل ہوئے جس کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحان میں طلبا کی کامیابی کا تناسب 60.61 فیصد رہا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.