نیب نے جامعہ کراچی میں ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

پیر 14 ستمبر 2015 17:29

کراچی ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء) )قومی احتساب بیورو (نیب) نے جامعہ کراچی میں ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران جامعہ کراچی میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انکشاف کے بعد نیب حکام حرکت میں آگئے ہیں ۔گزشتہ روز نیب حکام نے جامعہ کراچی انتظامیہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سال 2009اور سال 2010کے دوران ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :