پیمراکی ٹی وی چینلز کو قابلِ اعتراض اشتہارات روکنے کی ہدایت
پیر 14 ستمبر 2015 17:49
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 ستمبر۔2015ء ) پیمرا نے پاکستانی ٹی وی چینلز پر مانع حمل کے ایک قابلِ اعتراض اور نامناسب ،بیہودہ اشتہار کی نشریات کے خلاف سینکڑوں عوامی شکایات پر تمام نجی ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیوز اور پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے ) کو مراسلہ جاری کردیا جس میں مذکورہ اشتہار پر فوری نظر ثانی کر کے اس کو روکنے کی ہدایت کی ہے ۔
یاد رہے کہ پیمرا نے جولائی 2013ء میں بھی اسی اشتہار پر بڑی تعداد میں عوامی شکایات کے پیشِ نظر جن میں یہ اشتہار زیادہ تر قابلِ اعتراض اور بیہودہ قرار دیا گیا تھا، پر پابندی لگائی تھی ۔پیمرا نے اپنے ہدایت نامہ میں واضح کیا ہے کہ اشتہارکی منظر کشی ہماری سماجی، ثقافتی اور مذہبی اقدار کے سراسر منافی ہے۔(جاری ہے)
پیمرا نے مزید بتایا کہ عوامی شکایات کے قطع نظر اشتہار کا مواد پیمرا ایکٹ 2007کی سیکشن20(b), (c) & (f) ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 37(g) اور الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق2015کی شق 14(1)(3)(d)کے بھی منافی ہے جس کے تحت کوئی پروگرام /اشتہار جوکہ اخلاقیات کے عام معیار کے منافی ہو ، نشر نہیں کیا جا سکتا ہے۔
پیمرا نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے )، پاکستان ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن (پی اے ایس)اور تمام نشریاتی لائسنس یافتگان کو اشتہارکی مناسب نظر ثانی اور اقدار کے مطابق ہونے تک نشر نہ کرنے کو یقینی بنانے کا کہا ہے تاکہ عوامی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.