کینیڈا ٗ عدالت نے حکومتی پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خواتین کو شہریت لیتے وقت نقاب پہن کر حلف لینے کی اجازت دیدی

وفاقی عدالت نے فیصلہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون زنیرا اسحاق کی اپیل پر دیا

بدھ 16 ستمبر 2015 19:40

کینیڈا ٗ عدالت نے حکومتی پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خواتین کو ..

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) کینیڈا کی عدالت نے حکومتی پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خواتین کو شہریت لیتے وقت نقاب پہن کر حلف لینے کی اجازت دے دی۔ وفاقی عدالت نے یہ فیصلہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون زنیرا اسحاق کی اپیل پر دیا۔

(جاری ہے)

یہ خاتوں 2008میں ٹورنٹو آئی اور 2013میں سیٹیزن شپ ٹیسٹ پاس کر لیا تاہم نقاب کے بغیر شہریت کا حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔

کینیڈا کی حکومت نے 2011میں ایک قانون کے ذریعے شہریت لیتے وقت نقاب پہن کر حلف لینے پر پابندی لگا دی تھی۔وفاقی عدالت نے زیر التوا کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے عائد پابندی کو کالعدم قرار دیا ہے اور شہریت لیتے وقت نقاب پہننے کی اجازت دیدی ہے۔ کینیڈا کی شہر یت حاصل کرنے والے نئے شہری اب نقاب پہن کر حلف لے سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :