غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیوں کے خلاف ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس کا کریک ڈاؤن‘5ایجنسیاں سیل

بدھ 16 ستمبر 2015 23:03

رحیم یار خان ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) غیر قانونی طور پر قائم کی گئی پٹرولیم ایجنسیوں کے خلاف ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس کا کریک ڈاؤن جاری نواحی علاقوں میں واقع مزید5ایجنسیاں سیل کردی گئیں مالکان کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کرلیے چند روز قبل نواحی علاقہ کڑھ مان سنگھ میں واقع آئل ایجنسی میں آتشزدگی کے باعث باپ بیٹے کی ہلاکت پر ڈی سی او کیپٹن(ر)ظفر اقبال کی جانب سے سخت نوٹس لیے جانے پر سول ڈیفنس آفیسر نے نواحی علاقوں میں واقع غیر قانونی طور پر قائم کی گئی پٹرولیم ایجنسی مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا تھا گزشتہ روز ٹھل حسن اور میانوالی قریشیاں میں واقع 5غیرقانونی طور پر قائم ایجنسیوں کو سیل کردیا جبکہ سول ڈیفنس آفیسر کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے مالکان سردار حیات خان،محمد اقبال،ریاض احمد،آصف اور محمد اکرم کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔