ہزارہ یونیورسٹی کے سکالر عبدالرب طارق کیانی کی جانب سے ایم فل تھیسز کا کامیاب دفاع

بدھ 16 ستمبر 2015 23:08

مانسہرہ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سکالر عبدالرب طارق کیانی نے اپنے ایم فل تھیسز کا کامیاب دفاع کیا۔

(جاری ہے)

ان کے تھیسز کا عنوان Effect of emotional intelligence, emotional expression and inter-personnel communication on physchological well-being professionals تھا۔ ایم فل سکالر کے سپروائزر ایم اے کالج لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد رانا تھے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے پروفیسرز، سکالرز اور طلباء و طالبات موجود تھے۔