یونیورسٹی آف ہری پور میں تیسری آئی او ٹی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی

بدھ 16 ستمبر 2015 23:10

ہری پور۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) یونیورسٹی آف ہری پور میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے تیسری آئی او ٹی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ آئی او ٹی 2015ء کا مقصد ملازمین کی صلاحیتوں میں نکھار لانا ہے۔ یونیورسٹی آف ہری پور میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ایڈمنسٹریٹو سٹاف کیلئے تیسری تین روزہ آئی او ٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے آخری روز ڈائریکٹر راورک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ورکشاپ کامقصد ملازمین کی صلاحیتوں میں نکھار لانا ہے، اگر ملازمین خلوص نیت اور دلجمعی سے کام کریں تو ہمارے اداروں میں بہت جلد بہتری آئے گی۔ ورکشاپ میں یونیورسٹی کے ملازمین کے علاوہ ملحقہ کالجز کے سٹاف نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ دو فیزمیں منعقد ہو رہی ہے پہلا فیز 8 سے 10 ستمبر جبکہ دوسرا فیز 15 سے 17 ستمبر 2015ء ہے۔ تمام ریسورس پرسن ٹرینر کا تعلق انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنس پشاور سے ہے، سب اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ہیں۔