جنو بی وزیرستان ،سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ، 5دہشتگرد ہلاک،3 زخمی

بدھ 16 ستمبر 2015 23:14

وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) جنو بی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 5دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے چیڑے میں آپریشن کیا جس پر شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جواب میں سیکیورٹی فورسز کے حملے سے پانچ شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپ میں پانچ سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو ئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :