اداکارہ میرا کی نکاح پر نکاح کے مقدمے میں 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے کے عوض ضمانت منظور
سید حسین نامی شخص کی پراپرٹی کے 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع ،میرا کو سزا کے طور پر عدالتی تحویل میں بھی لیا عدالت کا احترام کرتی ہوں ، پہلا نکاح کیا نہ دوسرا ،نکاح پر نکاح کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، میرا دلہا کون ہوگا فیصلہ امی کریں گی‘ اداکارہ میرا
جمعرات 17 ستمبر 2015 17:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) عدالت نے نکاح پر نکاح کے مقدمے میں 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے کے عوض اداکارہ میرا کی ضمانت منظور کرلی، سید حسین نامی شخص کی پراپرٹی پر 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے گئے جبکہ اداکارہ میرا کو سزا کے طور پر عدالت سے باہر جانے سے روکتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھی لیا گیا۔ گزشتہ روز لاہورکی کینٹ کچہری میں اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پرنکاح کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
اداکارہ میرا کیخلاف ان کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میرا نے میرے ساتھ نکاح کے بعد ایک اور نکاح کیا جو کہ غیر قانونی لہٰذا ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔عدالت نے میرا کے وارنٹ گرفتاری کر رکھے تھے۔(جاری ہے)
گزشتہ روز دوران سماعت میرا کے وکیل کا کہنا تھاکہ عتیق الرحمان نے میرا کی شہرت کو نقصان پہنچانے کیلئے کیس کیا ، وہ سول ایوارڈ یافتہ اور اعلی شہرت کی حامل ہیں۔
میرا کی پیشی کے حوالے سے وکیل نے بتایا کہ اداکارہ میرا راستے میں ہیں تھوڑی ہی دیرمیں پہنچ جائیں گی لہٰذا ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیئے جائیں جس پر عدالت نے انہیں 11بجتے تک عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ وقت پر پیش نہ ہوئیں تو بذریعہ پولیس عدالت لایا جائے گا۔جس کے بعد اداکارہ میرا عدالت کی جانب سے دیئے گئے وقت سے چالیس منٹ کی تاخیر سے پہنچیں۔ عدالت کی جانب سے حتمی طور پر طلب کئے جانے پر میرا عدالت میں پیش ہوئیں تو عدالت نے سزا کے طور انہیں عدالتی تحویل میں لے لیا۔میرا کو حکم دیا گیا کہ پہلے وہ50 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں، اس کے بعد ہی ان کی ضمانت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سید حسین نامی شخص کی پراپرٹی پر50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد عدالت نے میرا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ میرا نے کہا کہ عدالت کا احترام کرتی ہوں ، پہلا نکاح کیا ہے اور نہ دوسرا تو نکاح پر نکاح کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ان نے کوئی نکاح نہیں ہوا،ان کا دلہا کون ہوگا یہ فیصلہ امی کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکاری کیلئے کارپوریٹ جاب چھوڑی، ڈائریکٹر نے کسی اور کو کاسٹ کرلیا، سوہا علی خان
-
پاکستان لٹریچر فیسٹول میں ماہرہ خان پرحملہ، ویڈیو وائرل
-
فلم ’چندوچیمپئن‘ میں کارتک آریان کی پہلی جھلک نے دھوم مچا دی
-
جاپانی گلوکار نے’ ’دل دل پاکستان‘‘ گا کر لوگوں کے دل موہ لیے
-
دلجیت دوسانج اور شازیہ منظور کے درمیان احترام بھرے الفاظ کا تبادلہ
-
سنجے لیلا بھنسالی نے سیریز کیلئے 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا
-
میکال ذوالفقار اور فیروز خان پرکرش ہے، عنایہ خان
-
لڑکوں کو لڑکا ہی رہنے دیں انہیں کارٹون نہ بنائیں: مشی خان ڈیزائنر سے خفا
-
جیکی بھگنانی کو پروپوز کرنے پر مجبور کیا، رکول پریت سنگھ
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ(کل) 18 مئی کو منائی جائے گی
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
-
بتیاں بجھائی رکھ دی، دلجیت نے مداحوں ہی نہیں شازیہ منظورکا دل بھی جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.