وزیر داخلہ کا اسلام آباد انتظامیہ کو جعلی ڈاکٹروں، حکیموں اور غیر معیاری ادویات کا کاروبار کرنے والے عناصر کیخلاف آپریشن کا حکم

غیر مستند ڈاکٹروں اور حکیموں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کلینکس کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ٗچوہدری نثار

جمعرات 17 ستمبر 2015 22:12

وزیر داخلہ کا اسلام آباد انتظامیہ کو جعلی ڈاکٹروں، حکیموں اور غیر معیاری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد انتظامیہ کو وفاقی دارالحکومت میں جعلی ڈاکٹروں، حکیموں اور غیر معیاری ادویات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف آپریشن کا حکم دیدیا ہے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ آپریشن کے دائرہ کار میں جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے والی فیکٹریوں اور زائد المعیاد اور ممنوعہ ادویات بیچنے والے میڈیکل سٹورز کو بھی شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے حکم دیا کہ غیر مستند ڈاکٹروں اور حکیموں کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کلینکس کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہاکہ اس کاروبار میں ملوث لوگ عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جن سے کوئی نرمی نہ برتی جائے۔

متعلقہ عنوان :