گھر گھر جاکر ،گاڑیوں پر جھنڈے، لاؤڈ سپیکر لگا کر اور مسجدو مدرسوں سے اعلان کے ذریعے کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،لوگ مرضی سے کھالیں دیں،کمشنر کراچی کی صدارت میں اجلاس کے بعد کھالیں جمع کرنا کا ضابطہ اخلاق جاری

جمعرات 17 ستمبر 2015 22:35

گھر گھر جاکر ،گاڑیوں پر جھنڈے، لاؤڈ سپیکر لگا کر اور مسجدو مدرسوں سے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کر نے کے انتظامات کے سلسلہ میں ایک جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا عید الاضحی کے موقع پر قر بانی کی کھالیں جمع کر نے والی جماعتوں، تنظیوں، اداروں اور دینی مدارس اور انتظامیہ کے درمیا ن رابطہ مضبوط بنایا جا ئے گا۔

اور شہر میں امن و امان قائم کر نے کے لئے کھالیں جمع کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی قائم کی جا ئے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر -II حاجی احمد، تمام ڈپٹی کمشنرز محکمہ داخلہ اور پولیس افسران ،تمام میونسپل کمشنرز اور کنٹونمنٹ بورڈز کے افسران کے علاوہ دینی مدارس وفلاحی اداروں کے نمائندے بھی مو جو د تھے۔ کمشنر نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر قر بانی کی کھالیں جمع کر نے والی تنظیوں اورداروں کی رہنمائی کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کیا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

تمام کھالیں جمع کرنے والے ادارے ضابطہ اخلا ق پر عمل کریں گے۔جبکہ تمام ڈپٹی کمشنر ز ضابطہ اخلاق اپنے اپنے ضلعوں میں نافذ کریں گے۔کمشنر نے کہاکہ شہر میں امن و امان قائم کر نے کے لئے کھالیں جمع کرنے والے اداروں اور تنظیوں کے درمیان ہم آھنگی قائم کی جا ئے گی۔ اس سلسلہ میں تمام اداروں کے نمائندوں پر مشتمل گروپ قائم کیا گیا تا کہ فوری نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے وہ آپس میں رابطہ رکھ سکیں۔

کسی ادارہ کو کھالیں جمع کر نے کے سلسلہ میں کیمپس لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ گھر گھر جاکر زبر دستی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی لو گ اپنی مرضی سے کھالیں دیں گے۔گاڑیوں پر جھنڈے، لاؤڈ سپیکر لگا کر یا مسجد مدرسوں سے کسی قسم کا اعلا ن کر نے کی اجازت نہیں ہوگی۔کمشنر نے کہا کہ کھالیں جمع کر نے والے آر گنائزآپس میں ہم آھنگی قائم رکھیں۔

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کر نے کے لئے کمشنر کراچی آفس ان جماعتوں تنظیموں اداروں اور دینی مدارس کو اجا زت نا مہ جا ری کر ے گا جن کے پاس سابقہ اجازت نامہ مو جود ہو گایا وہ تنظیمیں اور ادارے جو پورے شہر میں کھالیں جمع کر تی ہیں ان جماعتوں، تنظیموں اداروں اور دینی مدارس کے لئے لازمی ہو گا کہ وہ رجسٹرڈ ہو ں اور ضابطہ اخلاق پر دستخط کریں۔

ضابطہ اخلا ق کے مطابق عید الاضحی کے تینوں دن کسی بھی قسم کا اسلحہ یا ڈنڈے ، لاٹھی، سلاخیں وغیرہ چلنے پر پابندی ہو گی۔اس پابندی کی اطلاق لائسنس یافتہ اسلحہ پر بھی ہو گا۔ اس شق کو نافذ کر نے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے چیک کریں گے۔ اور تلاشی لیں گے۔ضابطہ اخلاق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کھالیں جمع کر نے والے ادارے ، جماعت یا تنظیمیں کھالیں منتقل کر تے وقت اپنا قو می شناختی کارڈ، ادارے کا کارڈ، انتظامیہ کا جاری کر دہ اجا زت نامہ یا اس کی کاپی اپنے ساتھ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :