ضلع باغ کے علاقہ غنی آباد کی طالبہ سعدیہ نے پنجاب یونیورسٹی میں ایل ایل بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

جمعہ 18 ستمبر 2015 12:23

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) ضلع باغ کے نواحی علاقہ غنی آباد سے تعلق رکھنے والی سعدیہ عالم ولد فیض عالم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی میں پہلی پوزیشن لیکر گولڈ میڈل کے ساتھ موٹر کار حاصل کر کے تہلکہ مچا دیا-غنی آباد سے تعلق رکھنے والی سعدیہ کرنل (ر) راجہ ضمیر کی بھانجی اور سابق پروفیسر راجہ پرویز خان اور مدرس راجہ ابرار کی ہمشیرہ ہیں-ان کی اس شاندار کامیابی پر غنی آباد ‘بیس بگلہ‘ بھٹی شریف ‘چناب‘ کُری‘ پس جھولہ‘ سوکڑاور ملوث کے لوگوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعدیہ عالم نے نہ صرف ضلع باغ بلکہ آزادکشمیر کا نام روشن کیا ہے-عوام علاقہ نے سعدیہ کے والدین کو بھی مبارکباد دی ہے-

متعلقہ عنوان :