وزیر اعظم اقتدار کے خطرات کو دور کر نے کیلئے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں ،لیاقت بلوچ
مٹھی بھر مراعات یافتہ طبقہ ملکی وسائل پر قابض ہے،سپریم کورٹ نے اردو کے نفاذ کا فیصلہ کر کے اچھا قدم اٹھایا ہے، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی
جمعہ 18 ستمبر 2015 19:57
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اقتدار کواگر خطرات ہیں تو وہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں ۔اس خیالات کا ااظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیا قت بلوچ نے میاں نوار الحق ایڈووکیٹ کی رہا ئشگاہ پر وکلاء کالونی میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان پوری قومی قیادت نے مل کر تیار کیا تھا اس لئے دباؤ میں آئے بغیر اسے جاری رکھا جائے کیونکہ آئین اور آزاد عدلیہ موجود ہے کر پشن ،بد عنوانی بھی دہشت گر دی کو جنم دیتی ہے ۔
کر پشن اور دہشت گر دی کی موجودگی میں ملکی سالمیت خطرات میں گھر جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر مراعات یافتہ طبقہ ملکی وسائل پر قابض ہے ۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے تقاضوں کے مطابق اردو کے نفاذ کا فیصلہ کر کے اچھا قدم اٹھایا ہے جس سے تعلیم،صحت اور قومی وسائل پر مراعات یافتہ طبقہ سے نجات ملے گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام عدالتی اور انتظامی فیصلے اردو زبان میں تحریر کئے جائیں اور مقابلے کے امتحان بھی اردو میں ہی لئے جائیں ۔
حافظ لیاقت بلوچ نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کی کہ اگر پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کو اگر حکمران تبو ساز کر نے کی کو شش کریں یا بلدیاتی انتخابات ملتوی کریں تو سپریم کورٹ کو چا ہئے کہ دونوں وزراء اعلیٰ میاں شہبازشریف اور قائم علی شاہ کو نا اہل قرار دے دینا چا ہئے۔حافظ لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی ضلع ساہیوال کے سابق میڈے سیکرٹری اقبال احمد واجد مر حوم کی رہا ئش گاہ پر ان کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے دو بیٹوں آصف اقبال اور عارف اقبال سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.