انشااللہ ہم پاک سر زمین سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے،گورنر پنجاب

جمعہ 18 ستمبر 2015 22:42

لاہور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے پشاورکے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پاکستان ائیر فورس کے کیمپ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے معصوم اور نہتے نمازیوں پر حملہ اس بات کی واضح نشاندہی کرتا ہے کہ یہ لوگ دین و مذہب سے عاری ،سوچ و فکر سے نا بلداور سفاکیت و بربریت کے پجاری ہیں، لیکن پوری قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ ان کے مذموم عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر مقام ،سطح اور محاذ پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوئی ہے اور انشااللہ ہم پاک سر زمین سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی جنگ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بُلندی ، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :