شراب نوشی سے روکنے کی کوشش میں نوجوان بیٹا قتل، والدین گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 ستمبر 2015 22:51

شراب نوشی سے روکنے کی کوشش میں نوجوان بیٹا قتل، والدین گرفتار
نیو یارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18ستمبر 2015 ء) امریکہ میں شراب نوشی سے روکنے کی کوشش میں نوجوان بیٹے کو قتل کردینے پر اس کے والدین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں والدین کی جانب سے دی جانے والی سزا ان کے نوجوان بیٹے کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی۔ 16 سالہ نوجوان کثرت شراب نوشی کا عادی تھا جس سے اس کی والدہ اور سوتیلے والد تنگ آچکے تھے۔

(جاری ہے)

اپنے بیٹے کو شراب نوشی سے دور کرنے کیلئے دونوں کی جانب سے اسے سخت سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں افراد کی جانب سے اپنے بیٹے کی شراب میں مضر صحت دوا شامل کردی گئی جس سے انہیں امید تھی کہ ان کا بیٹا شدید بیمار ہو کر شراب نوشی چھوڑ دے گا۔ تاہم بیٹے کی شراب میں شامل کی گئی دوا اس کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس حوالے سے پولیس نے 16 سالہ لڑکے کے والدین کو حراست میں لے کر ان پر مقدمہ قائم کردیا ہے۔ جرم ثابت ہوجانے پر دونوں افراد کو 20 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :