پی ایچ ایف سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا ‘ انڈین ہاکی فیڈریشن کے سربراہ کا یوٹرن
ہفتہ 19 ستمبر 2015 12:59
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء)انڈین ہاکی فیڈریشن کے سربراہ نریندر بترا نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پی ایچ ایف سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ آئندہ انٹرنیشنل ایونٹس میں بہتر رویہ رکھنے کو کہا تھامیڈیا نے ان کے بیان کو غلط انداز سے پیش کیاانڈین ہاکی فیڈریشن کے صدر نریندر بترا نے دو روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ چمپئن ز ٹرافی میں پاکستانی کھلاڑیوں کا رویہ نامناسب تھا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن جب تک اپنے پلیئرز کے رویے پر معافی نہیں طلب کرے گی پاک، بھارت ہاکی مقابلے نہیں ہوسکتے۔
صورتحال میں نریندر بترا اپنے سابقہ بیان سے پھر گئے اور انہوں نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے ان کا بیان غلط انداز سے پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے معافی کا مطالبہ نہیں کیا۔(جاری ہے)
بین الاقوامی ایونٹس میں آئندہ بھی پاکستان اور بھارت کا ٹکراوٴ ہوگا۔ اس لیے انہوں نے مستقبل کے ایونٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بہتر رویہ اختیار کرنے کو کہا تھا تاکہ دوبارہ ایسی منفی صورتحال پیدا نہ ہو اور دونوں ممالک کے ہاکی تعلقات بہتر رہیں۔
بترا کے اس بیان پر پی ایچ ایف کے موجودہ اور سابق سیکریٹریز شہناز شیخ اور شہباز احمد نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی ایچ کی جانب سے پاکستان کے دو کھلاڑیوں پر پابندی کے ساتھ یہ معاملہ اسی وقت ختم ہوگیا تھا۔ ایف آئی ایچ نے بھی شہناز اور شہباز کی تائید کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے اختلافات میں ثالثی سے انکار کر دیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.