`کراچی،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے رشید گوڈیل کو بیرون ممالک علاج اجازت نہیں دی

مختلف اوقات میں کئی ارکان اسمبلی نے بیرون ملک علاج کرایا`

ہفتہ 19 ستمبر 2015 22:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے مستعفی رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کو بیرون ممالک علاج کی یہ کہہ کر اجازت نہیں دی کہ وزیر اعظم نے 1997 ء سے پابندی عائد کی ہوئی ہے مگراس دوران کئی ارکان اسمبلی نے مختلف اوقات میں بیرون ممالک اپنا علاج سرکاری طور پر کرایا جس کی 29 اگست 2013 کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزارت خزانہ نے وقفہ سوالات میں آگاہی دی تھی کہ سینیٹر مشاہد اللہ کے بیرون ممالک علاج پر 50 ہزار پاوٴنڈ ، حامد سعید کاظمی کے بیرون ممالک علاج پر 46 لاکھ روپے ، مخدوم شہاب کے بیرون ممالک علاج پر ڈیڑھ لاکھ ڈالر، حاجی عدیل کے بیرون ممالک علاج پر 30 ہزار ڈالر ، حاجی الیاس بلور کے بیرون ممالک علاج پر 4 لاکھ روپے سینیٹر صلاح الدین کے بیرون ممالک علاج پر 3 ہزار پاوٴنڈ اور شہناز شیخ کے بیرون ممالک علاج پر 30 ہزار ڈالر خرچ کیے گئے ہیں، اس طرح ثابت ہوگیا کہ پسند ناپسند کی بنیاد پر ارکان پارلیمنٹ کا بیرون ممالک علاج ہوتا رہا ہے`

متعلقہ عنوان :