برمی باشندوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائے گا،نور حسین ارکانی

ہفتہ 19 ستمبر 2015 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء)روہنگیا سالیڈرٹی آرگنائزیشن پاکستانRSO کے پاکستان کے نمائندے اور پاکستان برمیز ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر نور حسین ارکانی نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر عوام برمی باشندوں یاد رکھے۔

(جاری ہے)

برمی باشندوں کے لئے قربانی کا گوشت جمع کیا جائے گا اور مستحق غریب لوگوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں ارکان آباد، برمی کالونی، بلال کالونی، موسیٰ کالونی، اورنگی ٹاؤن ودیگر علاقوں میں خصوصی کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ برمی باشندوں کو یاد رکھے اور قربانی کا گوشت برمی باشندوں میں تقسیم کیا جائے۔