بھکر میں گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کیلئے کچن گارڈننگ سکیم کا آغاز

پیر 21 ستمبر 2015 13:02

بھکر ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ آفیسر (ڈی او) زراعت (توسیع) نے کہا ہے کہ ضلع میں گھریلو پیمانے پر رواں سیزن کی سبزیوں کی کاشت کیلئے کچن گارڈننگ سکیم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں کو گھریلو سطح پر تازہ اور معیاری سبزیوں کے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی او زراعت (توسیع) نے کہا کہ کچن گارڈننگ سکیم کے تحت گھریلوپیمانے پر سبزیوں کی کاشت کیلئے بیج کے پیکٹس کی فروخت جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ آٹھ(8)سبزیوں کے بیجوں پر مشتمل فی پیکٹ پچاس(50)روپے کے رعایتی نرخ پر دستیاب ہے اور یہ پیکٹس متعلقہ زراعت افسران کے دفاتر میں موجود ہیں جہاں سے بآسانی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔