عیدالاضحی پر سستے داموں ٹماٹر ، پیازاور آلو کی فراہمی کیلئے تمام سہولت بازاروں میں خصوصی سٹالز لگادیئے گئے

پیر 21 ستمبر 2015 13:08

فیصل آباد ۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء)فیصل آباد میں شہریوں کو عیدالاضحی کے موقع پر سستے داموں ٹماٹر ، پیاز، آلو کی فراہمی کیلئے تمام سہولت بازاروں میں خصوصی سٹالز لگادیئے گئے ہیں جبکہ مذکورہ سٹالوں پر اتوار کے روز تک کنٹرول ریٹس پر سبزیوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کمیٹی فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ ان سٹالز پر نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر وافر مقدار میں تھوک نرخوں پر سبزیوں کی فراہمی عمل میں لائی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ ضلعی انتظامیہ کے حکام سمیت مارکیٹ کمیٹی کے افسران لمحہ بہ لمحہ سہولت بازاروں کی نگرانی کررہے ہیں تاکہ ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ عید الاضحی کے موقع پر عوام الناس کو ٹماٹر ، پیاز ، آلو کی خریداری کے ضمن میں ہرممکن ریلیف فراہم کیاجائیگا۔